ملک میں پانی کی کمی کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے مختصر، درمیانی اور طویل المدتی منصوبوں پر کام جاری ہے، وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار

جمعرات 17 جنوری 2019 12:44

ملک میں پانی کی کمی کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے مختصر، درمیانی اور طویل المدتی منصوبوں پر کام جاری ہے، وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہملک میں پانی کی کمی کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے مختصر ، درمیانی اور طویل المدتی منصوبوں پر کام جاری ہے ،حکومت کو پانی کے ذخائر بڑھانے کے لئے بجٹ میں فنڈز بھی مختص کئے ہیں،تاکہ پانی کے ذخائر کو ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کئے جاسکے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ نئی گج ڈیم منصوبہ صوبہ سندھ میں آبنوشی و آبپاشی میں معاون ثابت ہوگا لہذا منصوبے پر حکومت سندھ کے ساتھ مل کر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، منصوبے کی اہمیت کو مدنظر رکھ اس کی تکمیل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، وزارت آبی ذخائر منصوبے کی ڈیزائن اور دیگر معاملات کو فوری طور پر حل کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سی ڈی دبلیو پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںوزارت آبی وسائل کی جانب سی46 ارب 55کروڑ 52لاکھ 9 ہزار روپے کی لاگت کا نظر ثانی شدہ منصوبہ نئی گج ڈیم پیش کیا گیا۔ نئی گج ڈیم منصوبہ صوبہ سندھ میں آبنوشی و آبپاشی میں معاون ثابت ہو گا۔ جس پر سیکرٹری منصوبہ بندی ظفر حسن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت وزارت آبی وسائل کے ساتھ مل کر اس منصوبے پر عملدر آمد کو یقینی بنائے۔ اجلاس نے نئی گج ڈیم منصوبے کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں