اسپیکر قومی اسمبلی کا جاوید لطیف کو ایوان سے باہر جانے کا حکم

حکومتی ایم این اے آفتاب صدیقی رکنیت معطل ہونے کے باوجود قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک رہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 17 جنوری 2019 12:48

اسپیکر قومی اسمبلی کا جاوید لطیف کو ایوان سے باہر جانے کا حکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2019ء) گذشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل کی تھی۔ تحریک انصاف کے 59، اور مسلم لیگ ن کے 45 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آج اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ن لیگ کے رکن اسمبلی جاوید لطیف کو گوشوارے بروقت جمع نہ کرانے پر اجلاس سے نکال دیا۔

اسد قیصر نے جاوید لطیف سے کہا جاوید لطیف صاحب آپ کی رکنیت معطل ہے آپ ایوان سے چلے جائیں۔اسپیکر کی ہدایت پر جاوید لطیف ایوان سے چلے گئے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رکن اسمبلی آفرین خان کو بھی اجلاس سے باہر جانے کی ہدایت کر دی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہدایت کی تھتی کی گوشوارے بروقت جمع نہ کرانے پر اراکین اسمبلی باہر چلے جائیں۔

(جاری ہے)

جب حکومتی ایم این اے آفتاب صدیقی رکنیت معطل ہونے کے باوجود قومی اسمبلی اجلاس میں شریک رہے۔انہوں نے نا صرف اجلاس میں شرکت کی بلکہ وقفہ سوالات میں حصہ بھی لیا۔واضح رہے گذشتہ روز میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ الیکشن کمیشننے 332 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی ہے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ارکان کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے پر معطل کی گئی ۔

معطل کیے گئے ارکان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، وفاقی وزیر برائے مملکت شہریار آفریدی،علی امین گنڈا پور اور صداقت عباسی بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چوہدری سالک حسین،وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سلطان محمود، شہزاد وسیم،سینیٹر سرفراز بگٹی، سینیٹر اسحاق ڈار،ستارہ ایاز کی بھی رکنیت معطل کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 322 ارکان اسمبلی ایسے ہیں جنھوں نے اپنے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کروائے جس کے بعد ان کی اسمبلی میں رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔جن ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں وفاقی ورزاء بھی شامل ہیں۔جن ارکاناسمبلی کی رکنیت معطل کی گئی ہے وہ قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں