چند ارکان پارلیمنٹ ای سی ایل سے اس قدر خوفزدہ اور بیرون ملک جانے کے لئے اتنے بیتاب کیوں ہیں، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

جمعرات 17 جنوری 2019 13:40

چند ارکان پارلیمنٹ ای سی ایل سے اس قدر خوفزدہ اور بیرون ملک جانے کے لئے اتنے بیتاب کیوں ہیں، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان نے استفسار کیا ہے کہ چند ارکان پارلیمنٹ ای سی ایل سے خوفزدہ اور بیرون ملک جانے کے لئے اتنے بیتاب کیوں ہیں۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ سیاستدانوں کے ذمہ پاکستان جس سے محبت کے وہ دعوے کرتے ہیں، کے لئے کرنے کو بہت سے کام باقی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان میں سے کچھ تو بار بار بیرون ملک جائے بغیر رہ نہیں سکتے اور بعض نے اقامے لے رکھے ہیں یا ان کی رہائشیں بیرون ملک ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کیا کوئی ہم جیسوں کے لئے جو پاکستان سے حقیقی عشق رکھتے ہیں اور جنہیں اپنی دھرتی پر رہنے اور اپنے ملک کے لئے دن رات کام کرکے بے حد خوشی ہوتی ہے، اس عجیب و غریب چیز کی وضاحت کر سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں