ڈاکٹر شاہد مسعود کو بغیر ہتھ کڑیاں لگائے عدالت میں پیش کیا گیا

اسپیشل آفیسر ڈاکٹر شاہد مسعود کی نگرانی کرتے رہے جو ماضی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے عدالت لاتے تھے۔ رپورٹر کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 17 جنوری 2019 14:07

ڈاکٹر شاہد مسعود کو بغیر ہتھ کڑیاں لگائے عدالت میں پیش کیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2019ء) سابق ایم ڈی پی ٹی وی شاہد مسعود پرپاکستان ٹیلی ویژن میں 3 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔اور اس حوالے سے انہیں عدالت میں پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔کچھ روز قبل ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں انکو سخت حراست میں ہتھکڑیاں پہنا کر پیش کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود کو اس حال میں پیش کرنے پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا اور انکے ناقدین نے بھی اس بات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو ہتھ کڑیاں نہ لگانے کا حکم بھی دیا تھا۔

اسی حوالے سے صحافی نے بتایا کہ آج ڈاکٹر شاہد مسعود کو بغیر ہتھ کڑیاں لگائے عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ ایک اسپیشل آفیسر بھی موجود تھے جو کبھی سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے لے کر آیا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

آج وہی ڈاکٹر شاہد مسعود کے ہمراہ موجود تھے اور اس بات کی نگرانی کر رہے تھے کہ کیسے انہیں عدالت لایا جاتا ہے  جب کہ ڈاکٹر شاہد کی بریت کی درخواست پر ججز کے ہڑتال پر ہونے کے باعث سماعت نہ ہوسکی جس کے بعد سماعت کو ملتوی کر دیا گیا۔

جب کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے صحافیوں کو کہا کہ میں وہ صحافی ہوں جس نے سب زیادہ جیل کاٹی اور اگر میری جیل میں موت واقع ہو جاتی ہے تو اس کا اسٹیٹس کیا دیا جائے گا کیونکہ مجھ پر تو ابھی تک جرم ثابت نہیں ہو سکا۔یاد رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں پی ٹی وی کرپشن کیس میں عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ سابق ایم ڈی پی ٹی وی شاہد مسعود کو ڈیوٹی جج محمد انعام اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور ڈاکٹر شاہد مسعود کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ 23 نومبر کو پی ٹی وی کرپشنکیس میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔

جس کے بعد دسمبر میں اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو صحافی سے بدتمیزی کرنے اور موبائل چھیننے کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کے روبرو پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔اس کے بعد سے کئی مرتبہ ڈاکٹر شاہد مسعود کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیشی کے لیے لایا جاتا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں