ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ میں140 ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان107ویں نمبر پر ہے،

حکومت نے درجہ بندی میں بہتری کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں، وزیر پارلیمانی امور انجینئر علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں جواب

جمعرات 17 جنوری 2019 14:38

ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ میں140 ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان107ویں نمبر پر ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے جاری کردہ مسابقتی انڈیکس میں پاکستان107ویں نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران عبدالقادر پٹیل کے سوال کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور انجینئر علی محمد خان نے بتایا کہ ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے عالمی مسابقت انڈیکس 2018ء پر تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کی 140 ممالک میں درجہ بندی 107ہے‘ جی سی آئی میں کم درجہ کی وجوہات میں پالیسی عدم استحکام‘ ٹیکس شرحیں اور ضوابط‘ تجدید کی ناکافی استعداد‘ فنانس تک کم رسائی‘ غیر موزوں بنیادی ڈھانچہ اور نظم و نسق کے مسائل شامل ہیں۔

2014ء میں یہ درجہ 144 ممالک میں 129واں تھا۔ حکومت نے درجہ بندی میں بہتری کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ فنانشل سسٹم 109 سے 89 درجہ پر آگیا ہے۔ صحت کے شعبہ میں درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔ ادارے آہستہ آہستہ بہتری کی طرف آرہے ہیں جن شعبوں میں تنزلی ہوئی ہے ان کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں