اسلام آباد میں کچرے کی صفائی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں جواب

جمعرات 17 جنوری 2019 14:38

اسلام آباد میں کچرے کی صفائی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں جواب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کچرے کی صفائی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں‘ کچرے کو تلف کرنے کے لئے اراضی کے حصول پر کام ہو رہا ہے‘ مارگلہ ہلز ٹریلز پر روشنی کا انتظام جانوروں کے قدرتی مسکن کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے ایوان کو بتایا کہ اسلام آباد میں ایم سی آئی کام کر رہی ہے۔

آئی۔ 12 میں 2001ء سے کچرے کو ڈمپ کیا جارہا ہے۔ جب میرے علم میں آیا کہ 600 ٹن یومیہ کچرا آئی۔ 12میں جارہا ہے تو ہم نے اس معاملے کا جائزہ لینا شروع کیا۔ اس کو اسلام آباد کی حدود سے باہر ڈمپ کرنے کا پروگرام ہے لیکن ابھی تک اس مقصد کے لئے اراضی حاصل نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبوں میں معاملہ مقامی سطح پر دیکھا جاتا ہے۔ طاہرہ اورنگزیب کے سوال پر وزیر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد کے مارگلہ ہلز ٹریلز کے شروع میں باتھ رومز ہیں تاہم درمیان اور آخر میں باتھ رومز کی سہولت موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ باتھ روم کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹریکس پر روشنی کے انتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے لیکن ماہرین کہہ رہے ہیں کہ رات کو ٹریلز پر روشنی کا انتظام جانوروں اور پرندوں کے قدرتی ماحول اور مسکنکے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں