اسلام آباد فوڈ سیفٹی ایکٹ 2018ء جلد ایوان میں پیش کیا جائے گا، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور

جمعرات 17 جنوری 2019 14:38

اسلام آباد فوڈ سیفٹی ایکٹ 2018ء جلد ایوان میں پیش کیا جائے گا، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد فوڈ سیفٹی ایکٹ 2018ء تیار کرلیا گیا ہے جسے جلد ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے ایوان کو بتایا کہ طاہرہ اورنگزیب کے جواب میں جو تحریری جواب دیا گیا ہے اس حوالے سے مزید اپ ڈیٹ آئی ہے۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ فوڈ سیفٹی ایکٹ کا مسودہ تیار کرکے متعلقہ وزیر کو بھجوا دیا گیا ہے۔ بہت جلد اسے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں