رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی کا اپنے سوال کو غیر نشاندار سوالات میں شامل کرنے پر واک آئوٹ

جمعرات 17 جنوری 2019 14:38

رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی کا اپنے سوال کو غیر نشاندار سوالات میں شامل کرنے پر واک آئوٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) چترال سے رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی نے جمعرات کو وقفہ سوالات سے واک آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ وہ آج وقفہ سوالات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں کیونکہ ان کے سوالات کو غیر نشاندار سوال میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کا نام الیکشن کمیشن کی فہرست میں بھی آیا ہے حالانکہ انہوں نے اپنے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ایوان سے باہر چلے گئے۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں