مالی سال 2017-18ء کے دوران1652 ارب 20 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوا

جمعرات 17 جنوری 2019 14:38

مالی سال 2017-18ء کے دوران1652 ارب 20 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وزارت خزانہ کی طرف سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2017-18ء کے دوران ملک کو مجموعی طور پر 1652 ارب 20 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران آفتاب جہانگیر کے سوال کے جواب میں قومی اسمبلی کو تحریری طور پر بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2017-18ء کے دوران مجموعی طور پر 1652 ارب 20 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوا ہے جس میں 608 ارب 30 کروڑ کسٹم ڈیوٹی‘ 815 ارب 20 کروڑ سیلز ٹیکس‘ 10 ارب 40 کروڑ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور 218 ارب 30 کروڑ ڈبلیو ایچ ٹی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں