طاہر داوڑ کے قتل کے معاملے پر کیا کارروائی ہوئی ، رانا ثناء اللہ

آئی ایس آئی سمیت دیگر اداروں پر ہمیں فخر ہے،وہ دنیا جہاں کی دشمن ایجنسیوں کے خلاف برسرِ پیکار ہیں ،ْ اسمبلی میں گفتگو ہمیں ماضی کو بھی دیکھنا چاہیے، غلطیاں یا کوتاہیاں ہوجاتی ہیں ،ہمیں طاہر داوڑ سمیت شہدا کے گھروں میں بھی جانا چاہیے ،ْ علی محمد خان

جمعرات 17 جنوری 2019 17:01

طاہر داوڑ کے قتل کے معاملے پر کیا کارروائی ہوئی ، رانا ثناء اللہ
ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ طاہر داوڑ کے قتل کے معاملے پر کیا کارروائی ہوئی آئی ایس آئی سمیت دیگر اداروں پر ہمیں فخر ہے،وہ دنیا جہاں کی دشمن ایجنسیوں کے خلاف برسرِ پیکار ہیں ۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ طاہر داوڑ کے قتل کے معاملے پر کیا کارروائی ہوئی آئی ایس آئی سمیت دیگر اداروں پر ہمیں فخر ہے،وہ دنیا جہاں کی دشمن ایجنسیوں کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔

انہوںنے کہاکہ افسوس ماضی میں انڈین بغیر ویزہ آتے رہے، اسلام آباد سے مری جاتے رہے ہیں، یہ بھی یاد رکھیں۔ رانا ثناء اللہ کے جواب میں وزیرپارلیمانی علی محمد خان نے کہا کہ دہشت گردی کی کمر توڑنے میں صرف اداروں کا نہیں تمام سیاسی جماعتوں کا بھی کردار ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر پارلیمانی امور نے کہاکہ ن لیگ کی اپنی بھی حکومت گزری ہے اس نے بھی کردار ادا کیا ہے ۔

وزیر پارلیمانی امور نے کہاکہ ہمیں ماضی کو بھی دیکھنا چاہیے، غلطیاں یا کوتاہیاں ہوجاتی ہیں ،ہمیں طاہر داوڑ سمیت شہدا کے گھروں میں بھی جانا چاہیے، شہید مرتے نہیں زندہ رہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ طاہر داوڑ ہمارے ہیرو ہیں، وہ دہشت گردی کی نذر ہوئے۔ علی محمد خان نے کہاکہ دہشت گردی کی جنگ میں پورے ملک نے قربانیاں دیں ہیں۔ علی محمد خان نے کہاکہ فوج اور دیگر اداروں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی کوشش کے بعد دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ۔انہوںنے کہاکہدشمن آج بھی ہمارے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں