اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما فیصل سخی بٹ کی ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست منظور کرلی

جمعرات 17 جنوری 2019 17:01

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما فیصل سخی بٹ کی ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست منظور کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما فیصل سخی بٹ کی ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست منظور کرتے ہوئے پچا س ہزارروپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ جمعرات کو جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر مسرور شاہ نے کہا کہ نیب نے میرے خلاف انکوائری شروع کر رکھی ہے،وکیل نے کہاکہ مجھے اپنی جائیداد من پسند قیمت پر فروخت کرنے کا اختیار ہے۔

(جاری ہے)

وکیل نے کہاکہ چیئرمین نیب کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ میری جائیداد کے لین دین کی انکوائری کریں۔وکیل نے کہا کہ یہ نجی نوعیت کا معاملہ ہے اس میں عوامی پیسے یا کسی اختیار کا غلط استعمال نہیں ہوا۔وکیل نے کہاکہ نیب کے سامنے شامل تفتیش ہو چکا اور مانگے گئے دستاویزات بھی جمع کروائے۔ بعد ازاں عدالت نے پیپلز پارٹی رہنما فیصل سخی بٹ کی ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست منظور کرتے ہوئے س ہزارروپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 جنوری کوجواب طلب کرلیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں