وزیر توانائی سے چینی سفیر کی ملاقات ،سی پیک منصوبے کے حوالے سے گفتگو

شمسی توانائی ہوا اور پانی سے بجلی پیداوار بڑھائیں گے ،سی پیک توانائی منصوبے پاک چین گہری دوستی کی علامت ہیں ، عمر ایوب

جمعرات 17 جنوری 2019 17:02

وزیر توانائی سے چینی سفیر کی ملاقات ،سی پیک منصوبے کے حوالے سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ شمسی توانائی ہوا اور پانی سے بجلی پیداوار بڑھائیں گے ،سی پیک توانائی منصوبے پاک چین گہری دوستی کی علامت ہیں ۔ جمعرات کو چین کے سفیر یائو جنگ نے وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب سے ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہاکہ حکومت متبادل توانائی پالیسی پر کام کر رہی ہے ۔

عمر ایوب نے کہا کہ شمسی توانائی ہوا اور پانی سے بجلی پیداوار بڑھائیں گے۔ عمر ایوب نے کہاکہ اسلام آباد 2025تک مجموعی انرجی مکس میں متبادل توانائی زرائع سے بجلی پیداوار 20فیصد تک بڑھائیں گے۔ عمر ایوب نے کہاکہ مجموعی انرجی مکس میں متبادل زرائع سے بجلی پیداوار کا موجودہ حصہ چار فیصد ہے ۔

(جاری ہے)

عمر ایوب نے کہاکہ اسلام آباد 2030تک مجموعی بجلی پیداوار مین متبادل زرائع سے بجلی پیداوار کو 30فیصد تک بڑھائیں گے۔

عمر ایوب نے کہاکہ سی پیک توانائی منصوبے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ عمر ایوب نے کہاکہ سی پیک توانائی منصوبے پاک چین گہری دوستی کی علامت ہیں ۔عمر ایوب نے کہاکہ توانائی کے شعبے مین چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چینی سرمایہ کار پاکستان مین اینٹی فوگ انسیولیٹرز سمارٹ میٹرنگ سمیت سولر پینلز کے شعبوں مین سرمایہ کاری کے مواقع کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ چینی سفیر نے کہاکہ سی پیک منصوبوں میں پاور سیکٹر بہت اہمیت کا حامل ہے ۔انہوںنے کہاکہ چینی سرمایہ کار پاکستان مین متبادل توانائی زرائع سے بجلی پیدا وار میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ بجلی چوری روک تھام کے بہتر نتائج مل رئے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں