فواد چوہدری کا چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ پر پیغام

جسٹس ثاقب نثار نے آئین کی بالادستی،انسانی حقوق کی پاسداری کو تحریک کی شکل دی،عدلیہ پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا،پہلی مرتبہ طاقتور افراد قانون کے کٹہرے میں جوابدہی کے عمل سے گزرے، ان کے عظیم مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا پیغام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 17 جنوری 2019 16:57

فواد چوہدری کا چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 جنوری 2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار آج ریٹائر ہو رہے ہیں ۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے عہدے سے سبکدوش ہونے پر پیغام دیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جسٹس ثاقب نثار نے آئین کی بالادستی،انسانی حقوق کی پاسداری کو تحریک کی شکل دی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے عوام کی بے بسی کے احساس کو ختم کیا۔جسٹس ثاقب نثار نے عدلیہ پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا۔پہلی مرتبہ طاقتور افراد قانون کے کٹہرے میں جوابدہی کے عمل سے گزرے۔جسٹس ثاقب نثار نے آبی قلت کے خاتمے کے لیے ڈیمز کی تعمیر کا عظیم مشن شروع کیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار کے عظیم مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے چیف جسٹس آف پاکستان 2 سال اور 17 دن عوام کی خدمت کرنے کے بعد آج ریٹائر ہو جائیں گے۔

چیف جسٹس آفپاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اپنے دور میں کئی اہم کیسز کے فیصلے کیے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھی کام کیا۔جسٹس ثاقب نثار 18 جنوری 1952ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔ ،پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری لی،1982ء میں لاہور ہائی کورٹ سے وکالت کا آغازکیا،1994ء میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے، 1997ء میں وفاقی سیکریٹری قانون کے عہدے پر تعینات ہوئے، 1998ء میں لاہورہائی کورٹ کے جج اورفروری 2010ء میں سپریم کورٹ کے جج کا عہدہ سنبھالا۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس میاں ثاقب نثار کو 7 دسمبر 2016ء کو چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کیا گیا جس کے بعد انہوں نے 31 دسمبر 2016ء کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اُٹھایا اور اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیاسی مقدمے پانامہ لیکس پربینچ تشکیل دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں کئی تاریخی کیسز کو نمٹایا گیا۔جن میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس، دوہری شہریت،پینے کے پانی کی قلت شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں