راجہ پرویز اشرف کی گاڑی سے پولیس اہلکار کی ہلاکت کے معاملے پردائر درخواست کی سماعت 21 فروری تک ملتوی

جمعرات 17 جنوری 2019 18:45

راجہ پرویز اشرف کی گاڑی سے پولیس اہلکار کی ہلاکت کے معاملے پردائر درخواست کی سماعت 21 فروری تک ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ ارم حفیظ عباسی نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی سے پولیس اہلکار کی ہلاکت کے معاملے پردائر درخواست کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی ۔جمعرات کو عدالت نے متوفی کے والد کی معاوضہ ادا کرنے کی درخواست بغیر کارروائی ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ متوفی ذیشان گھر کا واحد کفیل تھا، حادثہ نہ ہوتا تو 60 سال تک 2 کروڑ روپے تک آمدنی ہوسکتی تھی، عدالت راجہ پرویز اشرف کو 2 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے راجہ پرویز اشرف اور ڈرائیور عابد نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا تھا ۔عدالت نے مذید سماعت 21 فروری تک سماعت ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں