متحدہ اپوزیشن نےسیاسی معاملات پرمشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنادی

8 افراد پر مشتمل کمیٹی اپوزیشن کی مستقبل کی حکمت عملی اور طریقہ کار طے کرے گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 17 جنوری 2019 18:39

متحدہ اپوزیشن نےسیاسی معاملات پرمشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنادی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 جنوری 2019ء) :متحدہ اپوزیشن نےسیاسی معاملات پرمشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔ 8 افراد پر مشتمل کمیٹی اپوزیشن کی مستقبل کی حکمت عملی اور طریقہ کار وضع کرے گی۔۔تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے 8 افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں جماعتوں کے تین تین ارکان ہوں گے۔

کمیٹی میں ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی ، رانا تنویر اور رانا ثناء اللہ شامل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ اور شیری رحمان بھی اس کمیٹی کا حصہ ہیں۔کمیٹی اپوزیشن کی مستقبل کی حکمت عملی اور طریقہ کار طے کرے گی۔کمیٹی سینٹ ،قومی اسمبلی میں حکومت سےرابطہ کارکاکرداربھی اداکرے گی۔واضح ہو کہ اپوزیشن کے خلاف بڑھتی ہوئی کاروائیوں کے بعد اپوزیشن جماعتوں میں قربتیں بڑھی تھیں۔

(جاری ہے)

دو روز قبل بھی اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں آصف زرداری نے میثاق جمہوریت نئے سرے سے کرنے کی بات کی سابق صدرکا موقف تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ دیگر جماعتوں کو بھی اس میثاق جمہوریت میں شامل کیا جائے جبکہ سینٹ میں اکثریت کو حکومت کے خلاف استعمال کرتے ہوئے منی بجٹ میں حکومت کو ریلیف نہ دینے کی تجویز دی گئی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اہم معاملات پراپوزیشن کی بنائی گئی کمیٹی غورکرے۔کمیٹی متفقہ تجاویزمرتب کرےتولائحہ عمل بنانےمیں آسانی ہوگی۔                                                                               

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں