بلوچستان کی طویل محرومیوں کے ازالے کا وقت قریب

بین الاقوامی کمپنیوں اور دوست ممالک نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لیے رضامندی ظاہر کردی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 17 جنوری 2019 18:57

بلوچستان کی طویل محرومیوں کے ازالے کا وقت قریب
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 جنوری 2019ء) :بلوچستان کی خوشحالی کا وقت قریب آچکا ہے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ بین الاقوامی کمپنیوں اور دوست ممالک نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کو پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔وسیع و عریض رقبے پر پھیلا یہ صوبہ قدرتی دولت سے مالامال ہونے کے علاوہ سٹریٹیجک اہمیت رکھتا ہے۔

تاہم اس صوبے کو تمام تر اہمیت کے باوجود گزشتہ 70 سال سے وہ توجہ نہیں مل سکی جس کی یہ اکائی مستحق تھی ۔ہر آنے والی نئی حکومت بوچستان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی تو کرواتی ہے مگر اس طرح سے ڈلیور نہیں کر پاتی ۔تاہم تحریک انصاف کی حکومت صوبے کے محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

امن و امان کی بہتر ہوئی صورتحال کے بعد غیر ملکی کمپنیوں اور دوست ممالک نے صوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کمپنیاں اور دوست ممالک سرمایہ کاری کے لئے بلوچستان آرہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ امن وامان کی خرابی کی بڑی وجہ معاشی سرگرمیوں کا نہ ہونا ہے۔گورننس کے مسائل سے ملک دشمن عناصر کو لوگوں کو گمراہ کرنے کا موقع ملا۔حکومت ان محرکات کوسامنے رکھتے ہوئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔واضح ہو کہ گزشتہ روز بھی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اہم ترین مسئلہ یعنی لاپتہ افراد کے مسئلے پر بات کی تھی اور یقین دہانی کروائی تھی کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت سمیت وفاقی حکومت لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔                                  

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں