ایمریٹس ائیرلائن نے پاکستان کے لیے پروازوں میں واضح کمی کر دی

ایمرٹس ایئرلائن نے پاکستان کیلیےہفتہ وارپروازیں 40سے بھی کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 17 جنوری 2019 19:58

ایمریٹس ائیرلائن نے پاکستان کے لیے پروازوں میں  واضح کمی کر دی
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17جنوری 2018ء) :ایمرٰیٹس ائیرلائن نے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد میں بڑی کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔اب سے ایک ہفتہ میں محض 40 پروازیں پاکستان آئیں گی۔تفصیلات کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستان کیلیے اپنی پروازوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اب سے ہفتہ وار 40 سے بھی کم پروازیں پاکستان آیا کریں گی۔

اب دبئی کی بجٹ ایئرلائن فلائی دبئی ٹرمینل ٹو سے پاکستان کیلیےپروازیں چلائے گی۔اب دبئی کی بجٹ ایئرلائن فلائی دبئی ٹرمینل ٹو سے پاکستان کیلیےپروازیں چلائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کیلیے پروازیں کم کرنے کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔واضح ہو کہ اس سے پہلے ایمریٹس کی ہفتہ وار 70 پروازیں آیا کرتی تھیں۔دوسری جانب پی آئی آے نےبھی دبئی کےبجائےشارجہ سےپاکستان کےچھوٹےشہروں کیلیےپروازیں شروع کی ہیں۔

دبئی ایئرپورٹ کےرن وے کا بڑا حصہ 45 دن کے لیے بند رہے گا۔پاکستان کی ایئر لائنز اب شارجہ یادبئی کےالمکتوم ایئرپورٹ سےآپریٹ کریں گی۔دوسری جانب اماراتی ایئر لائنزامریکا کیلیے بھی چند فلائٹس کی تعداد کم کررہی ہے۔واضح ہو کہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد دبئی میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہے۔غیرملکی ائیر لائن کے فیصلے سے براہ راست متاثر ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں