منی بجٹ میں نان فائلرز کو بڑی ریلیف ملنے کا امکان

آٹو سیکٹر میں خسارے کے باعث نان فائلرز پر گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی ہٹانے کی تجویز دے دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 17 جنوری 2019 20:15

منی بجٹ میں نان فائلرز کو بڑی ریلیف ملنے کا امکان
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 جنوری 2018ء) : آٹو سیکٹر میں خسارے کے باعث نان فائلرز پر گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی ہٹانے کی تجویز دے دی گئی۔منی بجٹ میں نان فائلرز کو بڑی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت جلد ہی منی بجٹ پیش کرنے جارہی ہے۔اس حوالے سے منی بجٹ کے بعد پاکستان کی معیشت پر کیا اثرات نظر آئیں گے ،یہ تو بعد کی بات ہے تاہم منی بجٹ میں عوام کو کیا ریلیف ملے گا اور کہاں عوام ٹیکسوں کی چکی میں پسیں گے،یہ ایک سوال بن چکا ہے ۔

تاہم حکومتی اراکین آنے والے بجٹ کو عوام دوست قرار دے رہے ہیں ،یہ بجٹ کتنا عوام دوست ہوگا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کیونکہ عوام دوست بجٹ پیش کرنے کا دعویٰ تو ہر بار حکومتوں کی جانب سے کیا جاتا ہے تاہم ہر آنے والا بجٹ عوامی مشکلات میں اضافے کا باعث ہی بنتا ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم اس منہی بجٹ میں نان فائلرز کو بڑا ریلیف ملنے والا ہے۔:نان فائلرز پر گاڑیوں کی خریداری پر پابندی سے ریونیو کم ہورہا ہے جس کے بعد پابندی کے باعث آٹو سیکٹر کو پریشانی کا سامنا ہے۔

گزشتہ 6ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 27 فیصد کمی ہوئی ہے۔جس کے بعد منی بجٹ میں نان فائلرز پر گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی ہٹانے کی تجویز دے دی گئی ہے۔دوسری جانب منی بجٹ میں نان فائلرز پر جائیداد کی خریداری پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔حکومت چاہتی ہے پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس چوری کو روکا جا سکے۔                                                                                                   

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں