کرنٹ اکائونٹ خسارے پر قابو پانا، برآمدات کا فروغ، روزگار مواقع میں اضافہ اور نجی سیکٹر انوسٹمنٹ کو سہولتوں کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

وزیر خزانہ اسد عمر کی پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر سے بات چیت

جمعرات 17 جنوری 2019 23:49

کرنٹ اکائونٹ خسارے پر قابو پانا، برآمدات کا فروغ، روزگار مواقع میں اضافہ اور نجی سیکٹر انوسٹمنٹ کو سہولتوں کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کرنٹ اکائونٹ خسارے پر قابو پانا، برآمدات کا فروغ، روزگار مواقع میں اضافہ اور نجی سیکٹر انوسٹمنٹ کو سہولتوں کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارت خزانہ میں ان سے ملاقات کی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ صحت اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔ جرمن سفیر نے وزیر خزانہ کو پاک۔جرمن دوطرفہ تعاون میں اضافہ کی غرض سے کوششوں سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کرنٹ اکائونٹ خسارے پر قابو پانے، برآمدات کے فروغ، روزگار مواقع میں اضافہ اور نجی سیکٹر انوسٹمنٹ کو سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں