مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت گرانے کی تیاریاں شروع کر لیں

حکومت گرانے کے لیے پرویز الٰہی کو کیا پیشکش کی گئی۔ چوہدری غلام حسین نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 جنوری 2019 09:51

مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت گرانے کی تیاریاں شروع کر لیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو گرانے کی تیاری کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی طور پر سازشیں ، گٹھ جوڑ اور پیسوں کے لین دین کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ رات گئے انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کو نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں اپنی اکثریت کے باوجود وزارت اعلیٰ کے لیے کوئی اُمیدوار کھڑا نہیں کرے گی ہم اپنے تمام بندے زرداری صاحب کے حوالے کرتے ہیں اور وہ اپنا بندہ یا پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنا لیں جو اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ اب ہر حال میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گرانی ہے۔ یہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے گھناؤنے عزائم ہیں ۔ ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح وفاق اور پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو گرا دیا جائے۔ دوسری بڑی خبر دیتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ 33 میں سے 18 ایم پی ایز نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے کہ ہمیں نظر انداز کیا گیا ہے ، ہمارے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے، ہمیں نہ تو پارلیمانی سیکرٹری بنایا گیا اور نہ ہی صوبائی وزارت دی گئی۔

وفاق میں چودہ پارلیمانی سیکرٹری خواتین کو رکھا گیا ہے اور وزارتیں بھی دی گئی ہیں،لیکن صوبے میں ایسا کچھ نہیں ہوا نہ ہمیں کوئی ترقیاتی اسکیمیں دی گئیں۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ پوری قوم چاہتی ہے کہ عمران خان لوٹ مار کرنے والوں کو پکڑے اور عوام کا پیسہ واپس لوٹائے۔ ان کو چاہئیے کہ خود بھی دیکھیں کہ کون کون حکومت کے خلاف نااہلی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو چاہئیے کہ فوری طور پر اس کا ایکشن لے کر اس کے خلاف کارروائی کریں بصورت دیگر معاملہ بگڑ جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں