ڈاکٹر شاہد مسعود نے سوشل میڈیا پر اپنے حق میں آواز اٹھانے والوں کا شکریہ ادا کردیا

حوالات میں 56 دن ہو گئے ہیں چاہتا ہوں کہ کیس کو جلد از جلد نمٹایا جائے، اپنے حق میں آواز اٹھانے والوں کا شکریہ کیونکہ آج مجھے بہت عزت و احترام سے عدالت لایا گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 جنوری 2019 12:07

ڈاکٹر شاہد مسعود نے سوشل میڈیا پر اپنے حق میں آواز اٹھانے والوں کا شکریہ ادا کردیا
اسلام آباد (اردو پوئنٹ تازہ ترین اخبار۔19جنوری 2018ء) سابق ایم ڈی پی ٹی وی شاہد مسعود پرپاکستان ٹیلی ویژن میں 3 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔اور اس حوالے سے انہیں عدالت میں پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔کچھ روز قبل ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں انکو سخت حراست میں ہتھکڑیاں پہنا کر پیش کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود کو اس حال میں پیش کرنے پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا اور انکے ناقدین نے بھی اس بات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو ہتھ کڑیاں نہ لگانے کا حکم بھی دیا تھا۔

اب دو دن سے ڈاکٹر شاہد مسعود کو بغیر ہتھ کڑیاں لگائے پیش کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے سوشل میڈیا پر اپنے حق میں آواز اٹھانے والوں کا شکریہ ادا کردیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔آج ڈاکٹر شاہد مسعود کو بغیر ہتھکڑی لگائے عدالت لایا گیا اس موقع پر وہ بہت مطمئن دکھائی دیے۔ ڈاکٹر شاہدمسعود اکا موقع پر موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج مجھے بہت عزت اور احترام سے لایا گیا ہے آپ سب کا شکریہ اور ان سب کا شکریہ جنہوں نے سوشل میڈیا پر میرے لیے آواز اٹھائی۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ آج مجھے حوالات میں چھپن دن ہوگئے ہیں میں چاہتا ہوں کہ جلد سے جلد نمٹایا جائے۔گذشتہ روز ایک صحافی نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کو بغیر ہتھ کڑیاں لگائے عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ ایک اسپیشل آفیسر بھی موجود تھے جو کبھی سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے لے کر آیا کرتے تھے۔ آج وہی ڈاکٹر شاہد مسعود کے ہمراہ موجود تھے اور اس بات کی نگرانی کر رہے تھے کہ کیسے انہیں عدالت لایا جاتا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں