پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بھی مکئی کے بھٹے کے شوقین

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد بھٹہ لینے کے لیے ریڑھی بان کے پاس آگئے، ہلکی پھلکی گپ شپ بھی کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 جنوری 2019 14:41

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بھی مکئی کے بھٹے کے شوقین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2019ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بھی مکئی کے بھٹے کے شوقین نکلے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے وفاقی دارالحکومت میں نماز جمعہ ادا کی اور نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد کے پاس کھڑے ایک ریڑھی بان سے بھٹہ خریدنے کھڑے ہو گئے۔
یہی نہیں جہانگیر ترین نے بھٹہ فروش سے ہلکی پھلکی گپ شپ بھی کی۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین نے ریڑھی بان سے سوال کیا کہ کوئی تنگ تو نہیں کرتا ریڑھی لگانے سے؟؟ کوئی مسئلہ ہے تو بتائیں۔ جس پرریڑھی والے نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا ۔ جہانگیر ترین نے بھٹہ لینے کے بعد پیسے خود اپنی جیب سے ادا کیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے حلقہ میں ایک ریڑھی بان سے مونگ پھلی خریدی تھی اور اسے پانچ ہزار روپے بھی ادا کیے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں