مسائل حل نہیں ہوئے تو وزیراعظم کو سب اچھا ہے کی رپورٹ کیسے؟

وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کے شدید ردِ عمل کے بعد عوامی شکایات حل نہ ہونے کا نوٹس لے لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 جنوری 2019 16:46

مسائل حل نہیں ہوئے تو وزیراعظم کو سب اچھا ہے کی رپورٹ کیسے؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2019ء) :جب مسائل حل نہیں ہو رہے تو وزیراعظم کو سب اچھا ہے کی رپورٹ کیسے مل رہی ہے؟شہریوں کے شدید ردعمل کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات حل نہ ہونے پر نوٹس لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے عوامی شکایات سے متعلق عملدرآمد میں کوتاہی کا نوٹس لیا ہے۔وزیراعظم نے تمام حل شدہ شکایات کا ازِ سر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

تمام چیف سیکریٹریز کو ایک ماہ میں دائیں شکایات سے متعلق سرٹیفیکیٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔ جب کہ دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں سے پیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایات کے حل کے لیے سیٹیزن پورٹل استعمال کریں۔وزیر اعظم نے ایپ کا لنک بھی شئیر کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایات کے حل کے لیے سیٹیزن پورٹل استعمال کریں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 47 دنوں میں ایک لاکھ 72 ہزارشکایتیں پورٹل کو موصول ہوئیں۔

(جاری ہے)

59 ہزار شکایات حل کر دی گئیں ، باقی پر کام جاری ہے۔29 ہزارلوگوں نے اپنی شکایات کے حل کے بعد فیڈ بیک بھی دیا ۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے لیے متعلقہ لنک بھی پوسٹ کر دیا۔واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر آعظم آفس میں قائم کیے جانے والے ’’پاکستان سٹیزن پورٹل‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔

۔ وزیراعظم عمران خان کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پرانے پاکستان میں غلامانہ مائینڈ سٹ تھا۔ماضی میں عوام کو توقع نہیں تھی کہ حکومت ان کی خدمت کرے گی پہلی بار حکومت عوام کو جواب دے ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں عوام کی ڈیمانڈ میٹرو ہے پانی یا کچھ اور یہ سب پتہ چل جائے گا۔ مجھے پتہ چل جائے گا میری کون سی وزارت کام کر رہی ہے اور کون سی نہیں۔اب ہر پاکستانی براہ راست وزیراعظم شکایت سیل تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ ہم نے ایک مقررہ وقت میں ان شکایتوں کا جواب دینا ہے۔ہم نے جو سسٹم بنایا یہ مائنڈ سیٹ کی تبدیلی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہر ہفتے مجھے پاکستان کے ہرخطّے وزارت سے متعلق شکایات ملا کریں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں