افغان مفاہمتی عمل: مذاکرات کا آئندہ دور اسلام آباد میں ہونے کا امکان

پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی جائے گی،مذاکرات کیلئے تاریخوں کا تعین آج یا کل متوقع ہے،ایک درجن سے زائد طالبان کا وفد اسلام آباد آئے، سعودی عرب اور قطر کا ایک ساتھ مذاکرات میں شامل ہونا بڑی پیشرفت قرار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 جنوری 2019 17:04

افغان مفاہمتی عمل: مذاکرات کا آئندہ دور اسلام آباد میں ہونے کا امکان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری2019ء) افغان مفاہمتی عمل کے تحت طالبان کے ساتھ مذاکرات کاآئندہ دور اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے،پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی جائے گی،مذاکرات کیلئے تاریخوں کا تعین آج یا کل متوقع ہے،ایک درجن سے زائد طالبان کا وفد اسلام آباد آئے، سعودی عرب اور قطر کا ایک ساتھ مذاکرات میں شامل ہونا بڑی پیشرفت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان مفاہمتی عمل کے تحت طالبان کے ساتھ مذاکرات کاآئندہ دور اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔ افغانی سفیر زلمے خیل زاد نے پاکستانی حکام کوآگاہ کیا ہے کہ طالبان کی پاکستان میںآ ئندہ مذاکرات کی خواہش ہے۔طالبان کی اسلام آباد میں مذاکرات کی خواہش افغان سفیر زلمے خلیل زاد نے پیش کی۔

(جاری ہے)

افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ اکیلے مذاکرات سے انکار کردیا۔

طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ ابوظہبی طرز پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی جائے گی۔ایک درجن سے زائد طالبان رہنماء اسلام آباد آئیں گے۔ذرائع کے مطابق طالبان کے ساتھ مذاکرات میں قطر کو بھی شامل کیا جائے گا۔مذاکرات میں پاکستان، امریکا، قطر اور سعودی عرب کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔تاہم سعودی عرب اور قطر کا ایک ساتھ مذاکرات میں شامل ہونا بڑی پیشرفت ہے۔بتایا گیا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے تاریخ کا تعین کیا جارہا ہے۔ مذاکرات کی تاریخ کا تعین آج یا کل ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں