10ارب درخت لگانےکا منصوبہ یقیناً ورلڈ ریکارڈ ہوگا، ماریہ فرنینڈا

پاکستان کا قدرتی آفات کیخلاف شجرکاری مہم اچھا اقدام ہے، پاکستان خوبصورت ملک، یہاں آنا اعزاز کی بات ہے۔ صدراقوام متحدہ جنرل اسمبلی ماریہ فرنینڈا کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 جنوری 2019 18:53

10ارب درخت لگانےکا منصوبہ یقیناً ورلڈ ریکارڈ ہوگا، ماریہ فرنینڈا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2019ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا نے پاکستان کو خوبصورت ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستان میں 10ارب درخت لگانے کا منصوبہ یقیناً ورلڈ ریکارڈ ہوگا، پاکستان کا قدرتی آفات کو کم کرنے کیلئے شجرکاری مہم اچھا اقدام ہے۔ وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی اوراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا آج یہاں مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔

صدراقوام متحدہ جنرل اسمبلی ماریہ فرنینڈا نے کہا کہ وزیرخارجہ پاکستان سے سے ملاقات بہت مفید رہی۔ ماحولیاتی تبدیلی کے چینلجزسے پاکستان کے ساتھ مل کرنبرد آزما ہوں گے۔ ماریہ فرنینڈا نے کہا کہ پاکستان کا قدرتی آفات کو کم کرنے کیلئے شجرکاری مہم اچھا اقدام ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں 10ارب درخت لگانے کا منصوبہ یقیناً ورلڈ ریکارڈ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے خوبصورت ملک میں آنا میرے لیے باعث اعزازہے۔

پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے۔ پاکستان جیسے خوبصورت ملک میں آنا میرے لیے باعث اعزازہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افغان مہاجرین کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔ اس موقع پر پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صدراقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے کئی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماریہ فرنینڈا کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں ماحولیاتی بہتری کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ماریہ کو وزیراعظم عمران خان کے 10ارب درخت لگانے کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صدر یو این اسمبلی کو بتایا کہ خواتین کے بنیادی حقوق کیلئے بھی حکومت اقدامات کررہی ہے۔ ماریہ فرنینڈا کوسفارتی پوزیشنزپر اپنے ملک کی نمائندگی کا وسیع تجربہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں