میڈیا کا مفاد پاکستان کی معیشت سے جڑا ہو نا چاہیے، وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین

ٹیکنالوجی میں نئی جہتوں کی بات کرنے کا مقصد حوصلہ شکنی ہرگز نہیں، ایڈورٹائزنگ بجٹ 86ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ،معاشی شرح ترقی کے ساتھ ایڈورٹائزنگ بجٹ میں مزید اضافہ ہوگا، سی پی این ای اور پریس کلبوں کے ساتھ ملکر میڈیا معاملات کے حل کیلئے پرعزم ہیں ،ْسی پی این کی تقریب سے خطاب

جمعہ 18 جنوری 2019 19:32

میڈیا کا مفاد پاکستان کی معیشت سے جڑا ہو نا چاہیے، وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ میڈیا کا مفاد پاکستان کی معیشت سے جڑا ہو نا چاہیے، ٹیکنالوجی میں نئی جہتوں کی بات کرنے کا مقصد حوصلہ شکنی ہرگز نہیں، ایڈورٹائزنگ بجٹ 86ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ،معاشی شرح ترقی کے ساتھ ایڈورٹائزنگ بجٹ میں مزید اضافہ ہوگا، سی پی این ای اور پریس کلبوں کے ساتھ ملکر میڈیا معاملات کے حل کیلئے پرعزم ہیں ۔

جمعہ کو سی پی این ای کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا کو بدلتے ہوئے حالات سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ میڈیا کا مفاد پاکستان کی معیشت سے جڑا ہو نا چاہیے۔وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ ٹیکنالوجی میں نئی جہتوں کی بات کرنے کا مقصد حوصلہ شکنی ہرگز نہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہا کہ چھیاسٹھ کے قریب ممالک پر ویزہ کی پابندی ختم کرنے جا رہے ہیں۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آزاداورذمہ دار میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے۔چوہدری فوادحسین نے کہاکہ ہم میڈیا کی ترقی چاہتے ہیں۔وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین نے کہا کہ ایڈورٹائزنگ بجٹ 86ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ،معاشی شرح ترقی کے ساتھ ایڈورٹائزنگ بجٹ میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ سی پی این ای کو میڈیا بحران کا جائزہ لینا چاہیے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ گذشتہ 10دنوں میں پرنٹ میڈیا کو 9کروڑ روپے کے اشتہارات دیئے،رواں ماہ اشتہارات کی مد میں پرنٹ میڈیا کومزید 35کروڑ روپے دیئے جائینگے۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت وسائل صوبوں کو تفویض کئے گئے ہیں۔چوہدری فواد نے کہا کہ اٹھارھویں ترمیم کے بعد وفاق صوبوں کی ذمہ داری کیسے اٹھاسکتا ہی ۔وزیراطلاعات و نشریات نے کہاکہ سی پی این ای اور پریس کلبوں کے ساتھ ملکر میڈیا معاملات کے حل کیلئے پرعزم ہیں ۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ حکومت میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے،ہرممکن معاونت کرینگے۔

وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ میڈیا کے مفادات ملکی معیشت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔چوہدری فوادحسین نے کہاکہ سی پیک ملکی معیشت میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔چوہدری فوادحسین نے کہا کہ ایگزون اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جارہا ہے ، میڈیا میں خاطرخواہ کوریج نہیں دی گئی،66ملکوں کے ساتھ ویزہ نرمی معاہدہ کررہے ہیں۔چوہدری فوادحسین نے کہا کہ پائیدار اور مستحکم معیشت کی بنیاد رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں