فوجی عدالتوں کے معاملے پر ن لیگ میں دو آراء پائی جاتی ہیں،رانا ثناء اللہ

چیئرمین نیب کو اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی میں آنے کی دعوت دی جائے گی ، سابق وزیر کی گفتگو

جمعہ 18 جنوری 2019 19:32

فوجی عدالتوں کے معاملے پر ن لیگ میں دو آراء پائی جاتی ہیں،رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر ن لیگ میں دو آراء پائی جاتی ہیں، چیئرمین نیب کو اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی میں آنے کی دعوت دی جائے گی۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر ن لیگ میں دو آراء پائی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ن لیگ میں ایک رائے یہ ہے کہ اب فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی ضرورت نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک نقطہ نظر یہ ہے کہ اب فوجی عدالتوں کے لئے غیر معمولی حالات نہیں رہے۔ سابق وزیر ناے کہاکہ ہم دعویٰ کر رہے ہیں کہ اب 85 سے 90 فیصد دہشتگردی ختم ہو گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر دہشت گردی کم ہو گئی ہے تو پھر ہمیں عام عدالتوں کی طرف جانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب کو اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی میں آنے کی دعوت دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید کے خلاف ریفرنس اسپیکر آفس میں پڑا ہے، اسپیکر نے شیخ رشید کے خلاف ریفرنس پر آئندہ ہفتے غور کا کہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں