میڈ یا اخلاقی اقدار کو پروان چڑھانے اور معاشرے کی اصلاح کیلئے اپنا کردار ادا کرے،سپیکر قومی اسمبلی

آنے والی نسلوں کی کردار سازی کرنا ہم سب مشترکہ ذمہ داری ہے، اسد قیصر

جمعہ 18 جنوری 2019 19:32

میڈ یا اخلاقی اقدار کو پروان چڑھانے اور معاشرے کی اصلاح کیلئے اپنا کردار ادا کرے،سپیکر قومی اسمبلی
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میڈ یا اخلاقی اقدار کو پروان چڑھانے اور معاشرے کی اصلاح و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار وفا قی وزیر برائے اطلا عات و نشریا ت چوہدی فواد حسین سے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں ملا قات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات میں پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل کے معیار کو بہتر بنانے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امو ر پر تبا دلہ خیا ل کیا گیا۔ اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی ارشد خان بھی موجود تھے۔ سپیکر نے کہا کہ عصر حاضر میں میڈیا کا کردار انتہا ئی اہمیت کا حامل ہے اور اسے ریا ست کا چو تھا ستون سمجھاجاتا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے میڈیا کے کردار میں کئی گنا اضا فہ ہو چکا ہے اور اس نے دنیا کو ایک گلو بل ویلج بنا دیا ہے اور اب دنیا کے کسی کو نے میں بھی ر ونما ہو نے والا چھو ٹے سے چھو ٹا وا قعہ دنیا بھر میںاس کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ میڈیا عوامی مسائل اور حکو متی پالیسیو ں پر عوا می ردعمل کو اجا گر کر کے اقتدار کے اعلیٰ ایو انو ں تک پہنچانے اور عوام کی فلا ح بہبود کے لیے بننے والی حکو متی پا لیسیو ں کو عوام تک پہنچانے میں ایک پل کا کر دار ادا کر رہا ہے۔انہو ں نے اداروں میں شفا فیت لا نے اور کر پشن کے خاتمے کے لیے میڈیا کی آزادی کو لا زمی قرار دیا۔

سپیکر نے پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ پا رلیما ن کے اندر ہو نے والی کار روائی کو عوام تک پہنچانا ضروری ہے تاکہ وہ اپنے منتخب نمائندوں کی کارکردگی سے آگاہ ہوسکیں۔انہوں نے پارلیمنٹ ٹی وی چینل کو اپ گریڈ کرنے اور اس کی نشریا ت کو بہتر بنا نے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے پی ٹی وی کی ساکھ کو بحال کرنے اور اس کی نشریات کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی وی کو اس کی معیاری نشریات کی وجہ سے فیملی چینل مانا جاتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی نشریات میں اخلاقی اقدار کا خاص خیال رکھا جائے اور آنے والی نسلوں کو ماضی سے جوڑے رکھنے اور روشناس کرانے کے لیے تاریخی اور معلو ماتی پروگرام نشر کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کی کردار سازی کرنا ہم سب مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے پی ٹی وی پر تمام جماعتوں کے نمائندوں کو مساوی موقع فراہم کرنے کے لیے بھی کہا۔ انہوں نے ایوان کی کاررائی کو عوام تک پہنچانے میں پریس گیلری کے کردار کو سراہا اور اس میں مزید سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل کو اپ گریڈ کرنے اور اس کی نشریات کو بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی ساکھ کو بحال کرنے اور اس کی نشریات کے معیار کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جس کے نتائج جلد نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مو جودہ حکو مت میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے اور اسے یقینی بنا نے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہو ں نے ایوان میں سپیکر کے غیر جا نبدارانہ کر دارکو سر اہتے ہو ئے کہا کہ ایوان میں مو جود تما م پا رلیما نی جما عتیں آپ کی تحمل مزاجی اور غیر جا نبداری کی معترف ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں