وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے افغان امن عمل کیلئے حمایت کے عزم کا اعادہ کیا

جمعہ 18 جنوری 2019 23:28

وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نمائندہ خصوصی نے وزیراعظم کو اپنے خطہ کے دورے سے متعلق آگاہ کیا، دورہ کا مقصد افغان مفاہمتی عمل کیلئے حمایت حاصل کرنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے افغان امن عمل کیلئے حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں