امریکی نمائدہ خصوصی زلمے خلیل نے اپنے پاکستان میں قیام میں توسیع کرلی

ہفتہ 19 جنوری 2019 14:14

امریکی نمائدہ خصوصی زلمے خلیل نے اپنے پاکستان میں قیام میں توسیع کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) امریکی نمائدہ خصوصی زلمے خلیل نے اپنے پاکستان میں قیام میں توسیع کرلی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد کو ہفتہ کو واپس جانا تھا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق طالبان سے ملاقات کی امید کے باعث توسیع کی گئی۔

(جاری ہے)

زلمے خلیل زاد کی واپس کی تاریخ تاحال فائنل نہیں کی گئی ،واپسی کی تاریخ کے بارے میں امریکی سفارتخانہ دفترخارجہ کو بتائیگا۔یاد رہے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا،افغان امن سے متعلق پاکستان کی کاوشوں کوقدر سے دیکھتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں