ایل این جی گیس لے کردو بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ پر لنگرانداز،وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کا پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیم کو خراج تحسین

ہفتہ 19 جنوری 2019 14:24

ایل این جی گیس لے کردو بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ پر لنگرانداز،وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کا پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیم کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ملک میں گیس کی قلت سے نمٹنے کے لیے ایل این جی گیس لے کردو بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ (پورٹ قاسم) پر لنگرانداز ہوگئے،وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کا پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیم کو خراج تحسین ۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیم کو اس کامیابی پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورٹ قاسم پر تاریخ رقم ہوئی، ملکی تاریخ میں پہلی بار ایل این جی لیے دوجہاز بیک وقت یہاں لنگرانداز ہوئے ہیں۔

علی حیدر زیدی نے کہا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی پہلی مرتبہ رات کے وقت بھی نیویگیشن کا آغاز کرنے جارہی ہے، یہ عمل دو ہفتوں میں شروع کردیا جائے گا جس کے بعد بندرگاہ پر بڑے چیلنج سے کامیابی سے نمٹ سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں