چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے کراچی میں فائیو سٹار ہوٹل کے خود کار دروازے میں پھنسنے کے باعث نوجوان کی موت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 18:15

چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے کراچی میں فائیو سٹار ہوٹل کے خود کار دروازے میں پھنسنے کے باعث نوجوان کی موت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئر مین سینیٹر رحمان ملک نے پی آئی ڈی سی کراچی کے قریب فائیو سٹار ہوٹل کے خود کار دروازے میں پھنسنے کے باعث نوجوان کی موت کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پی سندھ اور ایف آئی اے کو واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے وزارت داخلہ سے اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم،کار اور موٹر سائیکلوں کی چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافے کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے دارالحکومت میں جرائم میں اضافہ باعث تشویش ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں