چیف جسٹس پاکستان کا کوئی سوشل میڈیا اکاونٹ نہیں‘ترجمان سپریم کورٹ

متعلقہ ادارے ایسے اکاونٹس بلاک کرکے ذمہ داران کیخلاف کاروائی کریں:اعلامیہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 19:45

چیف جسٹس پاکستان کا کوئی سوشل میڈیا اکاونٹ نہیں‘ترجمان سپریم کورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) پاکستان کے 26 ویں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا ٹویٹر یا فیس بٴْک پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے،متعلقہ ادارے ایسے اکاؤنٹس بلاک کر کے ان کیخلاف کارروائی کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پاکستان کے 26ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں