اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمسافرسے ڈھائی کلومنشیات برآمد

ملزم منشیات سمیت مزید تحقیقات کیلئے اے این ایف کے حوالے ، اے ایس ایف

ہفتہ 19 جنوری 2019 19:51

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمسافرسے ڈھائی کلومنشیات برآمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافرسے ڈھائی کلو منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے قطرجانے والے قمرگل نامی مسافرسے ڈھائی کلوگرام سے زاٰئد منشیات برآمد کرلی۔ مسافرنے منشیات بیگ میں میں چھپا رکھی تھی۔اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ مسافرکا تعلق کرم ایجنسی سے ہے اورملزم کو منشیات سمیت مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں