انتہائی قیمتی زمین کوڑیوں کے بھاؤ لیز پر دی گئی،سپریم کورٹ کا لاہور کے پیٹرول پمپوں کی زمین لیز سے دینے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری

پیٹرول پمپس کی لیز منسوخی سے متعلق عدالتی حکمنامے کا اطلاق پورے پنجاب پر ہوگا ،ْ سپریم کورٹ آف پاکستان کا حکم

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:10

انتہائی قیمتی زمین کوڑیوں کے بھاؤ لیز پر دی گئی،سپریم کورٹ کا لاہور کے پیٹرول پمپوں کی زمین لیز سے دینے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) سپریم کورٹ نے لاہور کے پیٹرول پمپوں کی زمین لیز سے دینے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کردیا جس میں کہاگیاکہ انتہائی قیمتی زمین کوڑیوں کے بھاؤ لیز پر دی گئی۔ فیصلہ میں کہاگیا کہ حکومت پنجاب لیز شدہ اراضی کو قبضے میں لیکر سیل کردے۔فیصلے کے مطابق عدالت نے پیٹرول پمپس کی لیز کیلئے تین ماہ میں نئی نیلامی کا حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے لیز پر دی گئی زمین بھی منسوخ کردی ۔ فیصلے میں کہاگیا کہ لیز صرف حکومت پنجاب ڈپٹی کمشنر کے زریعے دے سکتی ہے۔فیصلہ میں کہاگیا کہ پیٹرول پمپس کی لیز منسوخی سے متعلق عدالتی حکمنامے کا اطلاق پورے پنجاب پر ہوگا۔فیصلے میں کہاگیا کہ کوئی ہائیکورٹ حکم امتناع جاری نہیں کر سکے گی، فیصلہ کے مطابق عدالت نے پہلے سے جاری تمام حکم امتناعی خارج کردیئے۔فیصلے میں کہاگیاکہ کسی تنازعہ کی صورت میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔عدالت نے مقدمہ نمٹا دیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں