سینیٹر رحمان ملک نے اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں، موٹرکار و موٹر سائیکل چوریوں کا نوٹس اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:10

سینیٹر رحمان ملک نے اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں، موٹرکار و موٹر سائیکل چوریوں کا نوٹس اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئر مین سینیٹر رحمان ملک نے اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں، موٹرکار و موٹر سائیکل چوریوں کا نوٹس اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ آئی جی پولیس دارلخلافہ اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں، موٹرکاراور موٹر سائیکل چوریوں پر کمیٹی کو بریفنگ دیں۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ اخباری رپورٹس اور کمیٹی کو ملنے والے شکایت کے مطابق اسلام آباد میں آئے روز سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہورہا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ ملک کے دارالحکومت میں سٹریٹ کرائمز و دیگر جرائم کا ہونا باعث تشویش ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ اسلام آباد کو جرائم سے پاک بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس و انتظامیہ خصوصی اقدامات اٹھائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں