ٹوئٹر انتظامیہ نے پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گِل کا اکاؤنٹ معطل کر دیا

میرا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے، ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:14

ٹوئٹر انتظامیہ نے پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گِل کا اکاؤنٹ معطل کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) ٹوئٹر انتظامیہ نے پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گِل کا اکاؤنٹ معطل کر دیا۔ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہباز گل کا اکاؤنٹ پالیسی کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب حکومت شہباز گِل کے ٹوئٹر پر 48 ہزار کے قریب فالوورز تھے۔دوسری جانب شہباز گل کا کہنا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔شہباز گل نے کہا کہ کسی نے میرا ای میل اکائونٹ ہیک کر کے پاس ورڈ تبدیل کر دیا ہے۔قبل ازیں ٹوئٹر انتظامیہ نے حکومت پاکستان کی درخواست پر تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی کا اکاؤنٹ معطل کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں