وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو ساہیوال پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ،چوہدری فواد حسین

حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے اگر سی ٹی ڈی کاموقف درست نہیں ہوا تو انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی،وزیراطلاعات کا ویڈیو پیغام

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:35

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو ساہیوال پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ،چوہدری فواد حسین
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو ساہیوالے پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ، حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے اگر سی ٹی ڈی کاموقف درست نہیں ہوا تو انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ وزیر اطلاعات نے اپنے ویڈیو اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ساہیوال پہنچیں جہاں پر ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ اس میں دہشتگرد مارے گئے ہیں ۔

میڈیارپورٹس کچھ اور بتا رہی ہیں بچوں کے انٹرویو کچھ اور بتا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ وزیراعلیٰ فوری طور پر پہنچیں اور حقائق سامنے لائے جائیں اور اس کے مطابق پھر انشاء اللہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر سی ٹی ڈی کا ویژن درست نہ ہوا تو اس پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔ انکو نشان عبرت بنایا جائیگا اور اگر ان کا ویژن ٹھیک ہوا دہشتگردی ہوئی تو وہ بھی عوام کے سامنے لائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں صورتیں ہیں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو جو لاہور سے باہر ہیں فوری طور پر ساہیوال پہنچنے کی ہدایت کی ہے اور انشاء اللہ جو بھی حقائق بھی سامنے آئے عوام کے سامنے رکھے جائیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں