جعلی چیکوں کے ذریعے شہریوں کی رقوم ہتھیانے والے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج

اتوار 20 جنوری 2019 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2019ء) جعلی چیکوں کے ذریعے شہریوں کی رقوم ہتھیانے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ پولیس کو فرخ نے بتایا کہ کاروباری لین دین کے سلسلہ میں ملزم بلال نے مدعی کو پانچ لاکھ باسٹھ ہزار روپے کا چیک دیا جو کہ ڈسآنر ہو گیا ہے۔تھانہ رمناپولیس کو بلا ل نے بتایا کہ گاڑی کی خرید و فروخت کے سلسلہ میں ملزم سلطان نے بارہ لاکھ پچاس ہزار روپے کا چیک دیا جو کہ ڈسآنر ہو گیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں