سپریم کورٹ ، گجرات کے رہائشی شمس الرحمان کی رہائی کیخلاف اپیل مسترد ، ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار

استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی تاخیر کی گئی، عدالت عظمیٰ کا فیصلہ

پیر 21 جنوری 2019 13:17

سپریم کورٹ ، گجرات کے رہائشی شمس الرحمان کی رہائی کیخلاف اپیل مسترد ، ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) سپریم کورٹ میں گجرات کے رہائشی شمس الرحمان کی رہائی کیخلاف اپیل پر سماعت کے دور ان ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ڈاکٹر شمس الرحمان کی رہائی کیخلاف اپیل مسترد کر دی۔ پیر کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔سماعت کے دور ان عدالت نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ڈاکٹر شمس الرحمان کی رہائی کیخلاف اپیل مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہا کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔عدالت نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی تاخیر کی گئی۔عدالت نے کہاکہ شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم کو رہا کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر شمس الرحمان پر 2010 میں بیوی زوبیہ شاہین کو زہریلا انجکشن لگا کر قتل کرنے کا الزام تھا۔ٹرائل کورٹ نے ڈاکٹر شمس الرحمان کو سزائے موت سنائی تھی۔ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ملزم کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف مقتولہ زوبیہ شاہین کی والدہ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں