سی ڈی اے مزدور یونین کے رہنماؤں کیخلاف کیس ،

نیب نے ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے وقت مانگ لیا

پیر 21 جنوری 2019 13:17

سی ڈی اے مزدور یونین کے رہنماؤں کیخلاف کیس ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سی ڈی ورکرز ویلفیئر خورد برد کے معاملہ کی سی ڈی اے مزدور یونین کے رہنماؤں کیخلاف کیس کی سماعت کے دور ان نیب نے ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے وقت مانگ لیا ۔پیر کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دور ان بتایاگیا کہ ورکر ویلفیئر فنڈ کیس میں یونین کے سیکرٹری جنرل امان اللہ خان اور دیگر ضمانت پر ہیں۔سماعت کے دوران کی سی ڈی اے مزدور یونین کے رہنماؤں کیخلاف کیس کی سماعت کے دور ان نیب نے ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے وقت مانگ لیا جس پرعدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں