رائل پام گالف کلب کی غیر قانونی لیز کے ریفرنس ، سابق وزیر جاوید اشر قاضی اور شریک ملزمان احتساب عدالت میں پیش

عدالت نے تین غیر حاضر ملزمان سے متعلق تفتیشی افسر سے جواب طلب کرلیا، سماعت آٹھ فروری تک ملتوی کر دی گئی

پیر 21 جنوری 2019 13:17

رائل پام گالف کلب کی غیر قانونی لیز کے ریفرنس ، سابق وزیر جاوید اشر قاضی اور شریک ملزمان احتساب عدالت میں پیش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) احتساب عدالت میں رائل پام گالف کلب کی غیر قانونی لیز کے ریفرنس کی سماعت کے دور ان سابق وزیر ریلوے جاوید اشرف قاضی اور شریک ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوگئے تاہم بیرون ملک مقیم تین شریک ملزمان کی طرف سے کوئی عدالت میں پیش نہ ہوا ۔

(جاری ہے)

پیر کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔عدالت نے تین غیر حاضر ملزمان سے متعلق تفتیشی افسر سے جواب طلب کرلیا ۔ جج محمد بشیر نے کہاکہ آئندہ سماعت پر غیر حاضر ملزمان کے اسٹیٹس کے بارے میں عدالت کو آگاہ کریں۔بعد ازاں کیس سماعت 8فروری تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں