مریم اورنگزیب کی شہباز شریف کی درخواست ضمانت کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کی تردید

قانونی ماہرین کی آراء کی روشنی میں مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا ، ترجمان مسلم لیگ (ن)کا بیان

پیر 21 جنوری 2019 13:17

مریم اورنگزیب کی شہباز شریف کی درخواست ضمانت کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کی تردید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی درخواست ضمانت کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کی تردید کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت ابھی دائر نہیں کی گئی اس معاملے میں ابھی قانونی مشاورت جاری ہے۔ مریم اور نگزیب کے مطابق قانونی ماہرین کی آراء کی روشنی میں مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں