سپریم کور ٹ نے نجی اسکولوں میں زیادہ فیس کے معاملہ پر دو نجی اسکولوں کو نوٹس جاری کر دئیے

دونوں سکولوں کے خلاف توہین عدالت نوٹسز کی سماعت 28 جنوری کو ہوگی

پیر 21 جنوری 2019 13:29

سپریم کور ٹ نے نجی اسکولوں میں زیادہ فیس کے معاملہ پر دو نجی اسکولوں کو نوٹس جاری کر دئیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) سپریم کور ٹ آف پاکستان نے نجی اسکولوں میں زیادہ فیس کے معاملہ پر دو نجی اسکولوں کو نوٹس جاری کر دئیے۔ پیر کو سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی میں واقع ہیڈ سٹارٹ سکول اور اسلام آباد کے ایکول سکول آف لائٹ کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں اسکولوں کو نوٹس متعلقہ آئی جی کے ذریعے بھیجے گئے ہیں۔دونوں سکولوں کو نوٹس کے زریعے توہین عدالت کی کاروائی کرنے کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔دونوں سکولوں کے خلاف توہین عدالت نوٹسز کی سماعت 28 جنوری کو ہوگی ۔ ہیڈ سٹارٹ سکول اور ایکول سکول آف لائیٹ نے والدین کو تضحیک آمیز خطوط لکھے تھے۔ نوٹس میں کہاگیا کہ آئی جی اسلام آباد اور سندہ عدالتی نوٹس کی تکمیل کروائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں