الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے احکامات جاری کر دئیے

سہولت سے استفادہ حاصل نہ کر نے والے صارفین کے ووٹ قانون کی روشنی میں غیر موثر ہو گئے ہیں،الیکشن کمیشن شکایات اور معلومات کے لئے ضلع میں قائم مراکز اور 8300 پر ایس ایم ایس پر شناختی کارڈ بھیج کر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں،بیان

پیر 21 جنوری 2019 13:41

الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے احکامات جاری کر دئیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رائے دہندگان کو 31 دسمبر تک ووٹ عارضی یا مستقل پتے پر درج کرنے کا وقت دی گیا تھا۔ایسے رائے دہندگان جو اس سہولت سے استفادہ حاصل نا کر سکے ان کے ووٹ قانون کی روشنی میں غیر موثر ہو گئے ہیں، الیکشن کمیشن انتخابی ایکٹ کی شق 219 اے کے سیکشن 36 کے تحت انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا آغاز کر دیا ہے، انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی میں رائے دہندگان کے ووٹ کے اندراج کو شناختی کارڈ پر درج پتوں کے مطابق منتقل کیا جاسکے ایسے ووٹرز جنہوں نے مستقل یا عارضی کے علاوہ ووٹ درج کر رکھا ان کا اندراج شناختی کارڈ پر درج پتے کے مطابق کر دیا جائیگا، رائے دہندگان کو اس دوران یہ سہولت حاصل ہو گی کہ 28 فروری تک فارم 21 الیکشن کمیشن کے متعلقہ دفاتر میں جمع کرا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

شکایات اور معلومات کے لئے ضلع میں قائم مراکز اور 8300 پر ایس ایم ایس پر شناختی کارڈ بھیج کر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں، انتخابی ایکٹ کے سیکشن 25 کے تحت نئے شناختی کارڈ بنانے والے شہری مستقل اور عارضی پتے پر درج کرا سکتے ہیں، کے پی کے حلقوں 100 سے 115 میں ہونے انتخابات کے پیش نظر اندراج و منتقلی کے مراکز قائم کئے گئے ہیں، خیبر پختونخواہ کے 16 حلقوں کے ووٹرز 10 سے 29 جنوری تک ووٹ کا اندراج کرا سکتے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں