سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں آئینی ترمیمی بل 2018ء (ترمیم آرٹیکل 11) سمیت اہم امور زیرغور لائے جائیں گے

پیر 21 جنوری 2019 14:17

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں آئینی ترمیمی بل 2018ء (ترمیم آرٹیکل 11) سمیت اہم امور زیرغور لائے جائیں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس کل منگل کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہائی کورٹ کے اضافی بینچوں کے قیام ، تنازعات کے متبادل حل کے قانون 2017ء کے تحت تنازعات کے متبادل حل کے مراکز کے قیام پر پیش رفت ، آئینی ترمیمی بل 2018ء (ترمیم آرٹیکل 11) سمیت دیگر اہم امور زیر غور لائے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں