وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق پٹیشن مسترد کر دی گئی
پٹیشن اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کی اور درخواستگزار کو وارننگ بھی جاری کر دی
سمیرا فقیرحسین پیر 21 جنوری 2019 13:38
(جاری ہے)
حافظ احتشام نے درخواست میں موقف اختیار کیا کیلیفورنیا کی عدالت نے عمران خان کے خلاف فیصلہ سنایا تھا۔
عدالت نے درخواستگزار سے استفسار کیا کہ آپ کا کیس آئین کے کس آرٹیکل کے تحت ہے؟آپ نے آرٹیکل 63 ایچ دیکھا ہے جو اخلاقی اقدار سے متعلق ہے؟ عدالت نے کہاکہ آپ جو الزام عائد کر رہے ہیں وہ اخلاقی اقدار سے متعلق ہے۔ ذاتی نوعیت کے الزامات سے متعلق آئین نے طریقہ کار طے کیا ہے۔ عدالت میں جسٹس اطہر من اللہ نےکہا کہ آپ خود بھی حافظ ہیں، ذاتی زندگی پر پردہ ڈالنے کا حکم ہے۔ عدالت نے درخواستگزار سے کہا کہ اگر آئندہ ایسی درخواست آئی تو جُرمانہ کیا جائے گا جس کے بعد عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن مسترد کر دی۔ یاد رہے کہ شہداء فاؤنڈیشن کے حافظ احتشام نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی۔ پٹیشن میں کہا گیا کہ عمران خان نے اپنے انتخابی کاغذات میں حقائق چھپائے ہیں، انہوں نے امریکی خاتون سے بغیر شادی کے پیدا ہونے والی بیٹی ٹیریان کا ذکر نہیں کیا ہے جس کے سبب وہ صادق و امین نہیں رہے۔حافظ احتشام کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں، ایسے شخص کا وزیراعظم بننا ملکی سالمیت اور وقار کے خلاف ہے، وہ آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں ہیں۔ جس پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کرتے ہوئے پٹیشن کو مسترد کر دیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت