پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی یوتھ کمیشن قائم کرے گی

پیر 21 جنوری 2019 15:11

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی یوتھ کمیشن قائم کرے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) حکومت وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے قومی یوتھ کمیشن بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے حکام کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی یوتھ کمیشن قائم کرے گی۔

(جاری ہے)

اس سے نوجوانوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پا حل کرنے میں مدد ملے گی اور وہ ملکی ترقی میں اہم کردارا دا کرسکیں گے۔

اس قومی یوتھ کمیشن کی ایڈوائزری بورڈ کے لئے چاروں صوبوں سے اہم شخصیت اور ماہرین کو منتخب کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی یوتھ کمیشن نوجوانوں کے لئے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت فن و ثقافت کے ذریعے سماجی سرگرمیوں ، سپورٹس ، انٹرٹینمنٹ اور دیگر شعبوں میں مواقع پیدا کری گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں