چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بولان میں پھیلنے والی پر اسرار بیماری کا نوٹس لے لیا ،

فوری طور پر ماہرین کی ٹیم بلوچستان بھیجنے کا حکم

پیر 21 جنوری 2019 15:45

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بولان میں پھیلنے والی پر اسرار بیماری کا نوٹس لے لیا ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے ضلع بولان میں پھیلنے والی پٴْر اسرار بیماری کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ماہرین کی ٹیم بلوچستان بھیجنے کا حکم دیا ہے تاکہ اس بیماری سے متعلق معلومات حاصل کرکے تدارک کیلئے مربوط لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

(جاری ہے)

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز اور مقامی نمائندوں نے چیئرمین سینیٹ کی توجہ اس پٴْر اسرار بیماری کی جانب مبذول کراوئی جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے اپنے چیمبر میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر اسد حفیظ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ بریگیڈیئر (ر) عامر اکرام سے اس بیمار ی سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔

اس موقع پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین سینیٹر عتیق شیخ بھی موجود تھے۔چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سروسز کی ایک خصوصی ٹیم بلوچستان کے ضلع بولان بھیجی جائے گی جو کہ اس پٴْر اسرار بیمار ی کی وجوہات کا تفصیل سے جائزہ لینے کے بعد اس کے تدارک سے متعلق لائحہ عمل سے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کرے گی۔ چیئرمین سینیٹ اس بیماری سے تدارک کے اقدامات کی خود نگرانی کریں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں