جرمن اور فرانسیسی سفرا کل نیشنل پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے

پیر 21 جنوری 2019 16:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر اور فرانس کے سفیر ڈاکٹر مارک بریٹی کل منگل کو نیشنل پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں وہ 1963میں فرانس،جرمنی کے درمیان ہونے والے معاہدے اور '' فرانکو جرمن ڈی''کی سالگرہ حوالے سے آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس نیشنل پریس کلب کے ہال میں دوپہر 12بجے شروع ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں